آئیے جانتے ہیں ان 9 مسلم شخصیتوں کے بارے میں جو ’پدم ایوارڈ 2021‘ سے ہوئے سرفراز
04:01PM Wed 10 Nov, 2021

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں گزشتہ روز 119 لوگوں کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان میں 7 پدم وبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 102 پدم شری شامل ہیں۔ ان 119 لوگوں میں 9 مسلم شخصیات ایسی ہیں جنھیں پدم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ مولانا وحید الدین خان کو پدم وبھوشن، مولانا کلب صادق کو پدم بھوشن، اور بقیہ 7 یعنی گلفام احمد، غلام رسول خان، لاکھا خان، سنجیدہ خاتون، علی منکفان، عمران شاہ و کرنل قاضی سجاد علی ظہیر کو پدم شری ملا۔ آئیے ہم آپ کا ان 9 شخصیتوں سے مختصر تعارف کراتے ہیں...