سی بی ایس ای: 9ویں سے12ویں جماعت کے تعلیمی سال 2021-22 میں کم نہیں ہوں گے نصاب

02:08PM Sat 3 Apr, 2021

نئی دہلی،3؍ اپریل (ایجنسی) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے سینئر اور سینئر سیکنڈری طلبہ(کلاس 9 سے 12) کے کورسز کو 2021-22 تعلیمی سال کیلئے جاری کیا گیا ہے-گذشتہ سال ہٹائے گئے کچھ ابواب کو دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ بورڈ کے امتحانات اگلے سال پورے نصاب کی بنیاد پر ہوں گے- کورونا کی وبا کی وجہ سے سی بی ایس ای کا نصاب 2021 کے امتحانات کیلئے 30 فیصد تک محدود تھا- سی بی ایس ای نے سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکول کا نصاب اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا ہے- 2020 میں سی بی ایس ای نے کورونا وبا کی وجہ سے تعلیمی نقصانات کو کم کرنے کی کوشش میں اعلیٰ کلاسوں کے نصاب کو 30 فیصد کم کردیاتھا- بورڈ کا امتحان مئی تا جون 2021 کیلئے شیڈول میں شامل اس کم نصاب پر مبنی ہوگا-گیارہویں جماعت میں پولیٹیکل سائنس کیلئے، سی بی ایس ای نے وفاقی، شہریت، قوم پرستی اور سکیولرزم کو مکمل طور پر ختم کر دیا-بارہویں جماعت میں سیاسیات کے ہٹائے گئے ابواب میں عصری دنیا میں سلامتی، ماحولیات اور قدرتی وسائل، ہندوستان میں معاشرتی اور نئی سماجی تحریکیں اور علاقائی امنگیں شامل تھیں - یہ ابواب 2021-22 کے نصاب میں شامل کردیئے گئے ہیں - دوسرے مضامین کے ہٹائے گئے کورسز کو بھی شامل کردیا گیا ہے-