عنایت اللہ شابندری فین کلب کی طرف سے آج منعقد ہوا مفت آیورویدک ہیلتھ کیمپ: 475 لوگوں نے اٹھایا فائدہ
04:28PM Sat 10 Apr, 2021
بھٹکل: 10 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کی معروف شخصیت اور جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری فین کلب اور کنداپور کوٹیشور امرتیشوری آیورویدا اسپتال کے اشتراک سے سرکاری آیورویدا میڈیکل کالج بنگلورو کے تعاون سے آج صبح سے شام تک شمس الدین سرکل پر واقع عاقب ولّا شادی ہال میں مفت آیورویدک ہیلتھ چیک آپ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کل 475 مریضوں نے اپنی جانچ کروائی اور مفت میں دوائیاں حاصل کیں۔
آج کے اس پروگرام میں کنداپور سے کل 21 ڈاکٹروں کی ٹیم نے شرکت کی ۔ اس کیمپ میں اعصابی بیماریوں ، آنکھ، کان، ناک، زبان سے تعلق رکھنے والے امراض اور نسوانی امراض کی جانچ اور علاج کیاگیا۔
اس موقع پر منعقد افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے اس کیمپ کی سراہنا کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ آیورویدک علاج اگرچہ کہ آہستہ ہوتا لیکن اس میں کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ انہوں نے عوام کو اس سے فائدہ اٹھانے کی بھی درخواست کی۔
عنایت اللہ شابندری صاحب نے اس موقع پر کیمپ کی اہمیت کو بتاتے ہوئے اس کے فوائد بھی بتائے۔ انہوں نے اس موقع پر آئندہ دنوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے ایک کیمپ کرنے کی بھی خبر دی اور لوگوں کو اس سے فائدہ ہونے کی بات کہی۔
اس تقریب میں تحصلدار روی چندرا، امرتیشوری آیورویدا اسپتال کے ڈاکٹر پرسنا، بنگلورو سرکاری آیورویدا کالج اور اسپتال کے ڈاکٹر شری دھر، جناب عبدالرقیب ایم جے، جناب اسحاق شابندری، جناب صادق پلور، جناب پرویز قاسمجی ، اور دیگر حضرات موجود تھے۔