قربانی کے دنوں میں خدمت کرنے والے الہلال ایسوسی ایشن کے ممبران اور لاک ڈاؤن میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والوں کی تنظیم میں کی گئی تہنیت
04:36AM Fri 21 Aug, 2020
بھٹکل: 21 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہ کرقرآن پاک کو حفظ کرنے والے خوش نصیب حفاظ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے چمڑوں،ہڈیوں اور دیگر چیزوں کو ٹھکانے لگانے کی خدمت انجام دینے والے الہلال ایسوسی ایشن کے ممبران کی جمعرات کے روز مجلس اصلاح وتنظیم میں تہنیت کی گئی اور انہیں شال پوشی و گل پوشی کے ذریعے انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی الہلال ایسوسی کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے جہاں قرآن پاک کے حفظ کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی وہیں الہلال ایسوسی ایشن کے فعال ممبران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی ہمت افزائی بھی کی۔
اس تہنیتی اجلاس میں جن حفاظ کرام کی تہنیت کی گئی ان میں حافظ عبدالغفور ابن محمد حسین بیاری، حافظ عبدالمعین ابن محمد اسامہ ھیجب، حافظ شعور احمد ابن محمد سہیل مومن، حافظ عبدالمتعال ابن عبدالمتین درگا، حافظ حسن حبیب ابن عبد الرحیم رکن الدین ندوی شامل تھے۔
اس موقع پر مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، مولانا الیاس جاکٹی ندوی، مولانا جعفر فقیہ ندوی، جناب عتیق الرحمٰن منیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خدمت خلق کی اہمیت کو اجاگر کیا اور حفظ قرآن سے مالامال ہونے کی فضیلت کو بھی بیان کیا۔ اس موقع پر مقررین نے تنظیم کی طرف سے انجام دیے جانے والے خدمت خلق کے کاموں کا بھی تذکرہ کیا۔
اسٹیج پر نائب صدر تنظیم جناب محتشم جعفر صاحب، سابق نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جناب صادق مٹا، جناب ڈی ایف صدیق صاحب، مولانا یاسر برماور، جناب جیلانی شابندری اور دیگر حضرات موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز مولوی حسن حبیب رکن الدین ندوی کی تلاوت سے ہوا جبکہ ہود ابن عبدالقیوم سدی باپا نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے اجلاس کی غرض وغایت کے ساتھ ساتھ افتتاحی کلمات بھی پیش کئے۔ دعا کے ساتھ یہ نشست اختتام کو پہنچی۔