اترکینرا میں آج کورونا کے 89 نئے معاملات: ہلیال سے پھر آئی 26 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو۔ 126 افراد کو ملی اسپتال سے چھٹی
01:05PM Fri 21 Aug, 2020
کاروار: 21 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے 89 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 26 معاملات ہلیال سے ہیں۔ ان نئے معاملات کے ساتھ ہلیال میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1081 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 862 افراد صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
ضلع انتطامیہ کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق آج ہلیال کے علاوہ ہوناور سے 18 معاملات، کاروار سے 13 معاملات، سرسی سے 12 معاملات، بھٹکل سے 10 معاملات اور کمٹہ و یلاپور سے پانچ پانچ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جبکہ آج 126 افراد کو اسپتال سے گھر بھیجا جاچکا ہے۔
ان معاملات کے ساتھ اتر کینرا میں کل مریضوں کی تعداد 3776 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 2907 افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں جبکہ 38 لوگ اس مرض میں اپنی جان گنواچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت اتر کینرا میں 588 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 243 افراد کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آئی تھی۔ انہوں نے اپنے سوشیل میڈیا صفحے پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے اسپتال میں بھرتی ہونے کی خبر دی تھی۔