اتر کینر اضلع میں آج کورونا کے 88 معاملات: بھٹکل میں 12 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو۔ ضلع میں آج 90 مریض ہوئے صحت یاب

01:18PM Sun 26 Jul, 2020

کاروار: 26 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں روز بروز بڑھ رہے کورونا کوڈ 19 کے معاملات میں آج پھر 88 معاملات کا اضافہ ہوا ہے جن میں بھٹکل کے 12 افراد بھی شامل ہیں۔ تاہم آج ضلع اتر کینرا میں مختلف جگہوں سے 90 لوگوں کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی شام کی ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج ضلع اتر کینرا میں سامنے آئے 88 معاملات میں ڈانڈیلی کے 23 معاملات، کاروار کے 13 اور کمٹہ کے 13 معاملات، بھٹکل کے 12 معاملات شامل ہیں۔ بھٹکل میں جن12 لوگوں کی رپورٹ آج پوزیٹیو آئی ہے، اُس میں گڈلک روڈ کا مقیم ایک 26 سالہ نوجوان، گورٹے سے 3،  بیلکے سے 2، منڈلی، مُٹھلی، جالی اور شرالی سمیت دیگر  دو علاقوں سے بھی ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان تمام متاثرہ لوگوں کو اب بھٹکل ویمن سینٹر میں شفٹ کیا جارہا ہے۔ ضلع اتر کینرا میں کورونا مریضوں کی کل تعداد اب تک 1753 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 936 لوگ اب تک صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں اور 16 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 716 لوگ زیر علاج ہیں اور 85 لوگ گھروں میں ہی آئسولیٹ ہیں۔