انجمن میں سینٹر آف ایکسلینس کا قیام: سی ای ٹی اور نیٹ کے علاوہ دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے طلبہ کو دی جائے گی تربیت
03:03PM Sun 9 Aug, 2020
بھٹکل: 9 اگست 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کی جانب سے انجمن میں سینٹر آف ایکسلینس کا قیام عمل میں آرہا ہے جس کے ذریعے طلبہ کو مختلف مقابلہ جاتی اور داخلاتی امتحان کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اس کی جانکاری صدر انجمن جناب مزمل قاضیا صاحب نے آج صبح اخباری نمائندوں کو دی۔
انہوں نے کہا کہ انجمن کے تحت ایک صدی سے مختلف طریقوں پر تعلیمی خدمات انجام دی جاتی رہی ہیں اب انجمن کی جانب سے پی یو سی کے بعد سی ای ٹی اور نیٹ کے امتحانات اور ڈگری کے بعد کے شارٹ ٹرم کورسس ہوتے ہیں ان کے لیے تربیت دی جائے گی۔
صدر موصوف نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ اس کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی ان مذکورہ امتحانات کے علاوہ سول سروسز کے امتحانات جیسے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور کے اے ایس کی تربیت کے لیے بھی کام کرے گی۔
مزمل قاضیا صاحب نے کہا کہ اس میں کالج طلبہ کو اہمیت دی جائے گی اور اس کے علاوہ دوسرے کالج سے آئے طلبہ کا نتیجہ بھی دیکھ کر لیے گئے جس میں فیس بھی رعایت ہوگی۔
جنرل سکریٹری انجمن جناب صدیق اسماعیل صاحب اور ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب نے بھی اس تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کے تمام مقامات کو سینیٹائز کر کے تیار رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر بی بی اے اور دیگر ڈگری کالج کے پرنسپال صاحبان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کالج میں دی جارہی سہولیات کو بیان کیا۔