ایس ایس ایل سی نتائج کا ہوا اعلان:  بھٹکل تعلقہ میں 85.91 فیصد طلبہ  نے درج کی کامیابی

04:11PM Thu 19 May, 2022

بھٹکل: 19 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان آج   ہوچکا ہے ۔ اس بار بھٹکل تعلقہ میں 85.91 فیصد طلبہ نے دسویں کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی مار 94.88 فیصد کامیابی  درج کی  ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 76.08رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹکل تعلقہ سے اس بار  کل 2172 /طلبہ نے دسویں کا امتحان دیا تھا  جن میں سے 1866 طلبہ کامیاب رہے۔ مجموعی طور پر اس بار  تعلقہ کے چھ اسکول صد فیصد نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے جن میں تین سرکاری اسکول اور تین غیر سرکاری اسکول ہیں تاہم ان میں کوئی بھی اسکول مسلم انتظامیہ کے تحت چلنے والا شامل نہیں ہوسکا ہے۔ تعلقہ کے دس ممتاز  طلبہ کی بات کی جائے تو اس بار ٹاپ ٹین طلبہ میں دو مسلم چہرے شامل ہیں جن میں نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور  کی طالبہ  ایفا جُکّا ہیں  آنند آشرم  کانوینٹ اسکول کے محمد نوح محمد اعراف ابو حسینا  شامل ہیں۔