کیرالہ کے کنور ائیر پورٹ پر 83 لاکھ کی مالیت کا سونا اسمگل کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار
02:58PM Sun 15 Nov, 2020
کوذی کوڈ: 15 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کیرالہ کے کنّور ائیر پورٹ پر جمعہ کے روز دبئی سے پہنچے دو افراد کو کسٹم افسران نے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 1582گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت تقریباً 83لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ان میں ایک شخص کا تعلق بھٹکل سے ہے جبکہ دوسرے شخص کا تعلق کیرالہ کے کوذی کوڈ سے بتایا گیا ہے۔
ایکسائزمحکمہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوذی کوڈ سے تعلق رکھنے والے مسافرکے پاس سے 1466گرام سونا ضبط کیا گیا جس کی مالیت 7696500روپےہے جبکہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پاس سے 116 گرام سونا ضبط کیا گیا ہے جس کی مالیت 609000روپے بتائی گئی ہے۔