ایس ایس ایل سی نتائج: بھٹکل میں مجموعی طور پر 81.32 فیصد نتیجہ

04:30PM Tue 11 Aug, 2020

بھٹکل: 11 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ایس ایس ایل سی نتائج میں بھٹکل تعلقہ نے اس بار سابقہ سال کے مقابلہ میں چار فیصد کم نتیجہ درج کیا ہے۔ بلاک ایجوکشن افسر دیوی داس موگیر کے مطابق بھٹکل تعلقہ کا اس بار کا مجموعی فیصد نتیجہ 81.32 فیصد آیا ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یہاں پر نجی اسکولوں اور امدادی اسکولوں کا نتیجہ سرکاری اسکولوں کے مقابلہ میں بہتر نظر آرہا ہے لیکن انفرادی طور پ امسال تین سرکاری اسکولوں نے صد فیصد نتیجہ اخذ کیا ہے۔ مسلم انتظامیہ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں سے نونہال سینٹرل اسکول کا نتیجہ اس بار 88.40 فیصد رہا، آئی یو ایچ ایس کا نتیجہ اس بار 60.22 فیصد رہا جبکہ انجمن نوائط کالونی اسکول کا نتیجہ 71 فیصد رہا۔ انجمن گرلز اسکول کا اس بار 75.50 فیصد نتیجہ رہا جبکہ انجمن بوائز ہائی اسکول نے 71.42 فیصد کامیابی درج کی۔ اسی طرح علی پبلک اسکول کا مجموعی نتیجہ 86 فیصد رہا۔