پی یو سی سکینڈ کے نتائج کا اعلان: اتر کینرا ضلع 80.97 فیصد کے ساتھ چوتھے مقام پر

03:38PM Tue 14 Jul, 2020

بھٹکل: 14 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اتر کینرا ضلع 80.97 فیصد کے ساتھ چوتھے مقام پر رہا جبکہ ضلع اڈپی 90.71 فیصد کے ساتھ پہلے مقام پر رہا۔ بھٹکل تعلقہ میں انجمن پی یو کالج کی طالبہ زینب اور نیو انگلش پی یو کالج کی طالبہ دھن لکشمی موگیر 97 فیصد کے ساتھ اول مقام پر ہیں۔ اس کے علاوہ بھٹکل کی کالجوں کا نتیجہ مندرجہ ذیل ہے۔ انجمن پی یو کالج کا 79.60  فیصد نتیجہ: انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا کے مطابق اس بار کالج کا نتیجہ مجموعی طور پر 79.60 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق اس کالج سے  کامرس شعبہ میں کل 92 طلبہ نے شرکت کی تھی جس میں سے ایک طالب علم نے ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی درج کی ہے جبکہ کل نتیجہ 82.60 فیصد رہا۔ کامرس میں محمد ریحان ابن عبدالرحمان نے 89.50 فیصد کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ سائنس کے شعبہ میں اس بار کالج سے کل 53 طلبہ نے امتحان دیا تھا  جن کا کل فیصد 79.24 فیصد رہا۔ سائنس شعبہ میں محمد حسین ابن معاذ کو نے 84.16 فیصد کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ آرٹس شعبہ میں کل سات طلبہ نے امتحان میں شرکت کی تھی جس میں ایک طالب علم نے ڈسٹنکشن سے کامیابی درج کی ہے جبکہ اس شعبہ کا کل فیصد 42.85 فیصد ہے۔ اس شعبہ میں درشن گنپیا گوڈا نے 90.00 فیصد کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ انجمن پی یو کالج فار ویمن کا 88.63 فیصد نتیجہ : انجمن پی یو کالج فار ویمن کا نتیجہ اس بار 88.63 فیصد رہا۔ اس کالج کی طالبات نے اس بار بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سائنس اور آرٹس شعبہ میں پورے تعلقہ بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ کامرس کے شعبہ میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اس کالج سے امسال کل 308 طالبات نے پی یو سی دوم کا امتحان دیا تھا۔ کالج میں زینب بنت سید عمثان نے سائنس میں 97 فیصد سے کامیابی درج کی ہے تو سکینہ الفا بنت عبدالکریم خان نے آرٹس شعبہ میں 93 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ نمرہ بنت ندیم شاہ بندری نے کامرس میں 97.1 فیصد نمبرات حاصل کرکے کالج میں ٹاپ کیا ہے جبکہ پورے تعلقہ میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ گرو سدھیندرا کالج میں 97.28 فیصد نتیجہ : اس بار گرو سدھیندرا کالج کا 97.28 فیصد رہا۔ اس کالج سے 34 طلبہ ڈسٹنکشن کے ساتھ اور 90 طلبہ فرسٹ کلاس کے ساتھ پاس ہوئے ہیں۔