گلبرگہ میں 8000افراد بے گھر اور بے زمین ہیں : کھرگے

02:24PM Fri 12 May, 2017

اندرون سال4000افراد کو مکان یا پلاٹس الاٹ کرنے کے اقدامات گلبرگہ (بھٹکلیس نیوز) : رکن پارلیمینٹ گلبرگہ و سابق وزیر کرناٹک ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے گلبرگہ شہر میں ایک سروے کے مطابق 8000سے زیادہ افراد بے گھر اور بے زمین ہیں ۔ انھوں نے کہا کہن ان فراد میں سے 4000افراد کو اندرون یک سال مکانات یا پلاٹس الاٹ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ڈاکٹر کھرگے جمعرات کے دن شہر کے نواحی علاقہ کیسرٹگی گرین گلبرگہ میں واجپائی اربن ہاؤزنگ اسکیم اور آشریہ اسکیم کے تحت گلبرگہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات وکی تقسیم سے متعلق تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں ایسی سرکاری اراضی کی شناخت کی جانی چاہئے جہاں مکانات تعمیر کرکے مستحقین کو الاٹ کئے جاسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں 32.94کروڑ روپیوں کے خرچ سے مختلف اسکیموں کے تحت مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ یہ تمام تعمیری کاموقت مقررہ کے اندر ہی مکمل کرلئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریسی حکومت نے آج تک بھی مکانات ، سائیٹس اور فنڈس فراہم کئے ہیں تاکہ لوگ ان مکانات میں سکونت اختیار کرسکیں یا پھر انھیں خود سے تعمیر کرسکیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع گلبرگہ میں 63ہزار ایسے لوگ ہیں جن کو خود سے مکانات تعمیر کرنے کے لئے یا پھر مکانات کی درستی کے لئے حکومت نے فنڈس فراہم کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کیسرٹگی میں ہاؤزنگ پروجیکٹ 2002 لیکن مختلف وجوہات کے سبب اس پروجیکٹ کے کاموں میں تاخیر ہوئی کیونکہ بہت سے مسؤتفد ہونے والے افراد نے اپنے حصہ کی رقومات ادا نہیں کی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ اب پہلے مرحلہ میں 594مکانات 5.68کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلہ کے 780مکانات میں سے 235مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔ تقریبا 800افراد میں مکاناتکی ملکیت کے صداقت نامے title deedsتقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کے تحت جملہ 1,574مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ مابقی مکانات کی تعمیر آئیدہ تین ماہ میں مکمل کرلی جائیگی۔ دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں ڈاکٹر کھرگے نے کہا کہ ایک کمیونٹی ہال، اسکول، انگنواڑی سنٹر وغیرہ بھی عوام کیسہولت کے لئے کھولے جائیں گے۔اس موقع پر انھوں نے عہدہ داران کو ہدایت دی کہ وہ ومذکورہ بالا سائیٹس پر ہر ضرورت کے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرتے رہیں ۔ اس موقع پر کرناٹک میں میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر اور ضلع گلبرگہ کے انچارج وزیر ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے کیسرٹگی کی ہاؤزنگ اسکیم تعطل میں پڑیہوئی تھی کیوں کہ استفادہ کنددگانکی جانب سے واجب الا دا رقومات وصول نہیں ہوئی تھیں۔ ایسی صورت حال میں ہم نے بینکرس کو مدعو کیا اور ان سے اناستفادہ کنددگانکو قرضے جاری کرنے کے لئے کہا ۔ اس کے نتیجہ میں 230آٹو ڈرائیورس نے قرض حاصل کیا تاکہ اپنے حسہ کی رقم ادا کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقہ میں سڑکیں ہیں، اسٹریٹ لائیٹس ہیں اور ٹائیلیٹس کی سہولت بھی ہے۔ لوگ فوری طورپر اپنے الاٹ کئے گئے مکانات میں سکونت اختیار کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حیدر آباد کرناٹک علاقائی ڈیولپمینٹ بورڈ کی جانب سے ایک سڑک تعمیر کی جائیگی اور این ای کے آر ٹی سی سے اس علاقہ کے لئے ہر نصف گھنٹہ کے وقفہ سے شہر تک بسیں چلانے کے لئے کہا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ ایک انگن واڑی سنٹر بھی یہاں قائم کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ایک اسکول بھی قائم کیاجائیگا۔ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام نے بھیاس موقع پر تقریؤب سے خطاب کیا ۔ ایمایل سی الحاج اقبال احمد سرڈگی ، ڈاکٹر اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولپمینٹ اتھارٹی ،مئیر گلبرگہ شر ن کمار مودی ، ڈپٹی کمشنر اجول کمار، کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ پی سنیل کمار اور دیگر اس تقریب میں شریک تھے ۔