واضح رہے کہ کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کے اعلان سے ٹھیک ایک روزقبل اکھلیش یادواورمایاوتی نے پریس کانفرنس کرکے کانگریس سے دوری بناتے ہوئے باضابطہ اعلان کردیا۔ دونوں جماعتیں 38-38 سیٹوں پراپنےامیدواراتاریں گی جبکہ رائے بریلی اورامیٹھی کی سیٹیں کانگریس کےلئے چھوڑدی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ دوسیٹ چھوٹی جماعتوں کے لئے چھوڑی گئی ہیں۔
لوک سبھا الیکشن: یوپی کے سبھی 80 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی کانگریس
01:33PM Sun 13 Jan, 2019

لوک سبھا الیکشن کے لئے سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کا اتحاد ہونے کے بعد کانگریس نے بھی تمام 80 سیٹوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اوراترپردیش کے انچارج غلام نبی آزاد نےآج اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپنے دم پر80 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔
غلام نبی آزاد نےکہا کہ ہم نے آنے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے یوپی کے تمام 80 سیٹوں پرالیکشن لڑیں گے، ہم اس کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ 2009 کے لوک سبھا الیکشن میں جس طرح کانگریس نمبرون پارٹی بن کرابھری تھی، اسی طرح ہم اپنے دم پرالیکشن لڑیں گے اوراس وقت کے مقابلے دوگنی سیٹیں حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اتحاد کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کے لئے کسی پردباو نہیں بناسکتی۔ انہوں نے (ایس پی-بی ایس پی) یہ باب بند کردیا۔ اس لئے ہم بی جے پی کو اپنے دم پرشکست دیں گے۔
غلام نبی آزاد نے یہ بھی کہا کہ 'ہم نے اتحاد نہیں توڑا ہے، لوگوں کواس بات کی معلومات ہونی چاہئے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ بی جے پی کو ہٹانے کے لئے ہم کسی بھی پارٹی سے ہاتھ ملانے کوتیارہیں'۔
GN Azad: We didn't break this alliance, public should know that. We had earlier also said that we're ready to walk with every party that wants to defeat BJP. But we can't force anyone. They've (SP-BSP) closed this chapter, so we'll continue this fight for defeating BJP on our own pic.twitter.com/8HcXZIMLr4
— ANI UP (@ANINewsUP) January 13, 2019