سعودی عرب کی ہندوستان کو 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن کی امداد
12:31PM Sun 25 Apr, 2021

کورونا کی نئی تباہ کن لہر میں آکسیجن گیس کی قلت کے شکار ہندوستان کو سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھیجوا دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھارت کے لیے 80 میٹرک ٹن آکسیجن روانہ کردی گئی ہے۔ آکسیجن کی یہ کھیپ سعودی عرب سے دو بھارتی کمپنیوں کی توسط سے فراہم کی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نے فرمانروا شاہ سلمان اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پر معترف ہیں۔
ادھر ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کے دوران یومیہ ساڑھے تین لاکھ کیسز کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ گیا اور کووڈ-19 کے مریضوں کی زندگی کی ضامن آکسیجن گیس ناپید ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
دوسری جانب اسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں لگ گئیں، انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی گیس ختم ہوگئی جس پر بھارت نے آکسیجن گیس کے حصول کے لیے سنگاپور سے بھی رابطہ کیا اور اب سنگاپور کی حکومت بھی ہوائی جہاز کے ذریعے آکسیجن سلنڈرز بھیج رہی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات بھی کھیپ بھیج رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 691 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک#SaudiArabia sends 80MT liquid oxygen to #India, to help India dealing with the shortage of medical oxygen for #COVID19 patients. (@IndianEmbRiyadh) pic.twitter.com/n2k32RLMSP
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) April 25, 2021