اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے 80/ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد؛ سید اسحاق کریکا کو ملا وقار انجمن کا ایوارڈ

05:24AM Fri 27 Dec, 2019

بھٹکل: 27 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) کا سالانہ اجلاس جمعرات کو انجمن میدان میں منقعد ہوا جس میں اسکول کے بہترین طالب علم کو دیا جانے والا ایوارڈ وقار انجمن سید اسحاق ابن سید ابراہیم کریکال کو دیا گیا۔اس کے علاوہ کھیل اور ثقافتی پروگراموں میں ممتاز طلبہ و گروپ کو بھی انعامات سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثت سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ شعبہ فزکس کےپروفیسر ڈاکٹر محمد حسین نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ جو لوگ تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہیں وہ بہت دیر تک یاد رہتے ہیں  اور زمانہ ان کی قدر کرتا ہے، انہوں نے اس موقع پر ہارون رشید اور مامون رشید کے زمانہ کی مثال دیتے ہوئے طلبہ کو علم  اور اس پر کام کرنے کی اہمیت سمجھائی۔ڈاکٹر محمد حسین نے طلبہ سے کہا کہ جس شعبہ میں طلبہ کو دلچسپی ہو اسی میں جائیں اپنے دوستوں یا کسی کی زبردستی بھیڑ چال نہ چلیں ، انہوں نے سرپرستوں کو بھی اس کا دھیان رکھنے کی گزارش کی۔ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک فالکون شاہین گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عبدالسبحان نے بھی طلبہ کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے اور ایک ہی شعبہ میں نہ گھسنے کی صلاح دی۔ انجمن سکریٹری بورڈ جناب آصف دامودی کی صدارت میں منعقداس سالانہ اجلاس کا آغاز جلسہ کا آغاز  طالب علم محمد اشرف کی تلاوت قرآن سے ہوا، نعت پاک کے بعد  سید محمد رابع اور ساتھیوں نے اسکول کا ترانہ سنایا جس کے بعد نوشاد اور ساتھیوں ترانہ انجمن  گنگنایا۔ ہائی اسکول بورڈ سکریٹری عبدالوجد کولا صاحب نے استقبال کیا تو نوائط کالونی برانچ کے انچارج صدر مدرس نذیر احمد صاحب نے مہانوں کا تعارف پیش کیا۔ہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر احمد دفعدار صاحب نے سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی ۔اسکول کے استاد مولوی عبدالحفیظ ندو ی نے نظامت کے فرائض انجادیے جبکہ استاد عبدالرشید مرزانی صاحب کے  شکریہ کلمات اپر اجلاس اختتام کو پہنچا۔ ڈائس پر انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری،صد سالہ اجلاس کے کنوینر جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی، انجمن پی کاالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا، جناب عبدالعظیم صاحب وغیرہ موجود تھے۔