اتر کینرا میں آج کورونا کے 80 نئے معاملات: 113 افراد ہوئے صحت یاب

01:03PM Tue 18 Aug, 2020

کاروار: 18 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں آج کورونا کے 80 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ آج ایک ہی دن میں 113 افراد کو اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔ اطلاع کے مطابق آج بھی سب سے زیادہ معاملات ہلیال سے ہیں جہاں آج 21 معاملات سامنے آئے ہیں، اسی طرح کمٹہ سے آج 16 معاملات، سداپور سے 15، سرسی سے 9، اور کاروار و بھٹکل سے پانچ پانچ معاملات سامنے آئے ہیں۔ بھٹکل کے 15 افراد آج صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں جبکہ یہاں کے 85 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 20 افراد گھروں میں ہی الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔