بھٹکل میں آج کورونا کے 8 نئے معاملات: تین افراد کو کیا گیا ڈسچارج

04:27PM Tue 21 Jul, 2020

بھٹکل: 21 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق آج بھٹکل میں کورونا کے 8 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج تین افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے ہیں جبکہ 43 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو موصول ہوئی ہے۔ اے سی کی اطلاع کے مطابق ہوناور میں آج 13 افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جبکہ وہاں کے 16 لوگوں کو آج ڈسچارج کیا گیا ہے اور 110 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔