بھٹکل میں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی دکانیں؛ آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک رہے گا کرفیو

03:10PM Wed 22 Jul, 2020

بھٹکل: 22 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کو منسوخ کیے جانے کے بعد بھٹکل میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے اس کے نفاذ کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے آج شام کاروباری اداروں کو چھوٹ دینے کے بارے میں اخباری نمائندوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق بھٹکل میں 31 جولائی تک دکانوں کو رات 8:00 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جس کے بعد صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو ماسک پہننے اور سماجی دوری کی پابندی کرنے کی تاکید کی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی بات کہی ہے۔