شہباز شریف رات 8 بجے لیں گے پی ایم کے عہدے کا حلف، شاہ محمود قریشی بھی دے سکتے ہیں ٹکر

11:15AM Mon 11 Apr, 2022

پاکستان کی سیاست میں رسہ کشی جاری ہے۔ آج قومی اسمبلی میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے نام کا باضابطہ اعلان ہونا ہے۔ دوسری طرف، عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں عمران خان کے چھ قریبی بغیر اجازت ملک نہیں چھوڑ سکیں گے۔ پاکستان میں آج پھر سے شریف دور شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعظم عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی کابینہ میں بلاول بھٹو بھی وزیر خارجہ کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔ آج رات 8 بجے وزیر اعظم عہدے کا حلف لیں گے شہباز شریف
جیو نیوز کے مطابق، پاکستان میں نئے وزیراعظم کا الیکشن آج ہی پورا ہوجائے گا۔ اس کے بعد نئے وزیر اعظم کی حلف برداری آج رات 8 بجے ہوگی۔ صدر عارف علوی نئے وزیر اعظم کو حلف دلائیں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے پی ایم ایل-این پارٹی کے شہباز شریف وزیر اعظم عہدے کے امیدوار ہیں اور ان کے ہی جیتنے کا امکان ہے۔
حمایت کر رہے لیڈران سے شہباز شریف کی ملاقات پی ایم ایل-این لیڈر شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اتحادی جماعتون کے لیڈران سے میٹنگ کی۔ اس میں وہ MQM اور BAP پارٹی کے لیڈران سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے شہباز شریف ہی وزیر اعظم امیدوار ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے کالا دور ختم: مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور پی ایم ایل-این کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی حکومت گرنے کے بعد اپنا موقف پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے کالا دور ختم ہوگیا ہے۔