لوک سبھا میں دیر رات پاس ہوا وبا سے متعلق بل، راجیہ سبھا سے معطل 8 ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا مسلسل جاری: چائے پلانے پہنچے راجیہ سبھا کے نائب چیرمین
05:53AM Tue 22 Sep, 2020
نئی دہلی۔ پارلیمنٹ میں مانسون اجلاس (Monsoon session parliament) کے تحت لوک سبھا کی کارروائی پیر کی دیر رات تک چلی۔ اس دوران وبا سے متعلق بل کو منظوری دی گئی۔ وہیں، دوسری طرف راجیہ سبھا سے پیر کے روز معطل کئے گئے 8 ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا پارلیمنٹ کے احاطے میں ابھی بھی جاری ہے۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے پوری رات دھرنا دیا اور ان کے مطابق آگے کی حکمت عملی منگل کو راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد طئے کی جائے گی۔
پیر کو دیر رات تک چلی لوک سبھا میں وبائی ترمیمی بل کو منظوری مل گئی ہے۔ اس کے تحت صحت عملے کو تحفظ دینے کی تجویز ہے۔ وہیں، اس پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت اس سمت میں قومی عوامی صحت ایکٹ بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، اس بارے میں محکمہ قانون نے ریاستوں کے بھی خیالات جاننے کا مشورہ دیا تھا۔ اس بارے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پچھلے دو سال میں ہمیں صرف چار ریاستوں سے اس سلسلے میں مشورے ملے ہیں۔ ان میں مدھیہ پردیش، تری پورہ، گوا اور ہماچل پردیش شامل ہیں۔ وہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت نے ریاستوں کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف بڑی مہم چلائی۔
کورونا کے اس دور میں ملک کی پارلیمنٹ غیر معمولی طور پر کام کر رہی ہے۔ رات 12 بجے لوک سبھا میں انڈین میڈیسن سینٹرل کونسل (ترمیمی) بل پر چرچا چل رہی تھی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ایوان کی کارروائی چلا رہے تھے۔ وہیں، کچھ ہی دوری ہر گاندھی مجسمہ کے پاس راجیہ سبھا سے ایک ہفتے کے لئے معطل اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا چل رہا تھا۔ شام کو ہی ارکان پارلیمنٹ نے رات بھر دھرنا دینے کی اپنی منشا ظاہر کر دی تھی، جب ارکان پارلیمنٹ کے گھر سے چادر اور تکیے منگوا لئے گئے تھے۔ دیر شام مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا فون اپنے معطل ارکان پارلیمنٹ کے پاس آیا۔ انہوں نے دھرنے پر بیٹھے تقریبا سبھی اپوزیشن ارکان سے بات کی اور اس تحریک کو اپنی پوری حمایت دی۔
ادھر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریونش کی تعریف کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ہریونش جی نے خود پر حملہ کرنے والے لوگوں اور دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو چائے پیش کی جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے شائستہ ہیں اور اور ان کا دل کتنا بڑا ہے۔ ان کے متاثر کن اور بہترین سیاستدان والے رویہ پر ہر محب جمہوریت کو فخر ہوگا۔
احتجاجی ارکان پارلیمنٹ کو چائے پلانے پہنچے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین
راجیہ سبھا سے معطل کیے جانے والے آٹھ ممبران پارلیمنٹ گذشتہ رات سے ہی پارلیمنٹ کے لان پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہریونش منگل کی صباح ان کے لئے چائے لے کر پہنچے تھے لیکن ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجاً چائے پینے سے انکار کر دیا۔
ادھر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریونش کی تعریف کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ہریونش جی نے خود پر حملہ کرنے والے لوگوں اور دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو چائے پیش کی جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے شائستہ ہیں اور اور ان کا دل کتنا بڑا ہے۔ ان کے متاثر کن اور بہترین سیاستدان والے رویہ پر ہر محب جمہوریت کو فخر ہوگا۔