مجلس اصلاح و تنظیم میں کل این آر آیز کے لیے منعقد ہورہا ہے ویکسنیشن کیمپ: جانیں اس کیمپ کی تفصیلات
03:25PM Mon 26 Jul, 2021
بھٹکل: 26 جولائی 21 (پریس ریلیز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے کل 27 جولائی،2021 منگل کے روز تنظیم ہال میں کورونا ویکسنیشن کیمپ منعقد ہورہا ہے جس میں صرف این آر آئیز کو ہی پہلا اور دوسرا ڈوز دیا جائے گا۔
تنظیم کے میڈیا کو آر ڈںیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب سے ملی جانکاری کے مطابق یہ کیمپ صبح 9.30 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک چلے گا۔
اطلاع کے مطابق اس کیمپ میں جن این آر آئیز نے فرسٹ ڈوز نہیں لیا ہے اور جن کا سیکینڈ ڈوز کا عرصہ پورا ہوا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل سے انہوں نے اپنے دستاویزات کی تصدیق verification کروائی ہے انہیں ڈوز دیا جائے گا۔
لہذا جن این آر آیز نے کورونا کو ڈوز نہیں لیا ہو یا جس کا دوسرا ڈوز باقی ہو وہ کل اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔