تقریبا دو مہینوں بعد بھٹکل میں کھلی تمام دکانیں: دکانیں کھلنے سے دکانداروں اور عوام نے لی راحت کی سانس۔ سرکاری بس سرویس بھی ہوئی شروع

01:35PM Mon 21 Jun, 2021

بھٹکل : 21 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کی دوسری لہر کے چلتے  لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست بھر میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئی تھیں۔ قریب دو مہینوں بعد حکومت کی طرف سے صبح پانچ بجے سے شام بجے تک تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینے کے بعد دکانداروں اور عوام نے راحت کی سانس لی۔ آج صبح سے ہی بھٹکل میں تمام دکانداروں نے اپنی دکانیں کھول کر صفائی کا کام کیا جبکہ دکانوں کے کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی گراہکوں کی ایک بڑی تعداد بازار میں دکھائی دی ۔ اس موقع پر جہاں دکان دار بازار کی رونق بحال ہونے کی وجہ سے خوش تھے وہیں عوام بھی اپنی پسندیدہ چیزیں خریدتے ہوئے خوشی محسوس کی۔ اس ان لاک کے بعد پھر ایک بار کے ایس آڑ سی بسیں بھی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں ، حلانکہ مسافروں کی تعداد کی قید ہونے کی وجہ سے مسافر کم ہی نظر آئے ۔