کینیڈا میں ایک شخص کی خراب آنکھ میں وائر لیس وڈیوکیمرہ نصب
01:19PM Tue 5 Feb, 2013

کینیڈا میں ایک شخص کی خراب آنکھ میں وائر لیس وڈیوکیمرہ نصب
اوتاوا…این جی ٹی…فلموں میں تو آپ نے لوگوں کو آنکھ میں کیمرہ لگائے ہوئے دیکھا ہی ہوگا تاہم کینیڈا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس نے اپنی خراب آنکھ میں وڈیوکیمرہ نصب کرلیا ہے -روب سپینسے نامی یہ شخص بچپن میں ایک آنکھ سے محروم ہوگیا تھا جس نے اپنی اس خراب آنکھ کی جگہ اب ایک چھوٹا سا کیمرہ نصب کرلیا ہے یہ کیمرہ اس کے دماغ سے متصل نہیں ہے اس لئے وہ اس کی مدد سے دیکھ نہیں سکتاتاہم وہ تمام مناظر کو اس وائر لیس کیمرے میں ریکارڈ کرلیتا ہے جسے ایک وائر لیس ٹرانسمٹرکی مدد سے کمپیوٹر میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ یہ کیمرہ ٣ والٹ کی بیٹری سے چلتا ہے تاہم عام وڈیو کیمروں کی نسبت اس کی ریزولوشن انتہائی کم ہے۔
