اترکینرا میں آج 79 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو: بھٹکل میں 8 نئے معاملات
04:20PM Thu 16 Jul, 2020
کاروار: 16 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا ضلع میں آج کورونا کے کل 51 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 8 افراد بھٹکل کے ہیں۔
ان کے علاوہ آج سرسی سے 17 معاملات، ہلیال سے 27 معاملات، کمٹہ سے 6، یلاپور سے 4 معاملات، انکولہ سے پانچ معاملات، منڈگوڈ سے چھ معاملات، یلاپور سے دو معاملات، سداپور کاروار اور ہوناور سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق آج بھٹکل میں 8 افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے اور 63 افراد کی رپورٹ نگیٹیو پائی گئی ہے جبکہ آج بھٹکل کے 9 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔