بھٹکل  میں جوش و خروش سے منایا گیا 77؍واں یوم آزادی: تعلقہ میدان میں عوام کے لیے منعقد کی گئی تقریب۔اسسٹنٹ کمشنر نے لہرایا ترنگا

04:31PM Tue 15 Aug, 2023

بھٹکل: 15 اگست، 2023  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کا 77 ؍واں یوم آزادی آج  بھٹکل میں بھی  پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ جس کے لیے صبح سے ہی بھٹکل کے مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات میں ترنگا لہرا کر اسے سلامی پیش کی گئی ۔اسی طرح عوام کے لیے نوائط کالونی تعلقہ میدان میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جہاں صبح 09:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے ترنگا لہرا کر اسے سلامی پیش کی  جس کے بعد پولس اہلکار سمیت مختلف اسکول و کالج کے طلبہ نے مارچ پاسٹ کا اہتمام کرتے ہوئے پریڈ میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ملک کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا  اور مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر مارچ پاسٹ میں اول، دوم سوم آنے والوں سمیت دیگر مقابلوں میں ممتاز طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود رہی ۔