بھٹکل کے تین افراد سمیت اتر کینرا میں آج کورونا کے 77 نئے معاملات

03:57PM Thu 6 Aug, 2020

بھٹکل: 6 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے تین افراد سمیت آج ضلع اتر کینرا میں کورونا کوڈ19 کے 77 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق آج ہلیال میں 38 معاملات، منڈگوڈ میں 12 معاملات،  کاروار میں 12 معاملات، سرسی میں پانچ معاملات، انکولہ، کمٹہ او بھٹکل میں تین تین نئے معاملات اور ہوناور میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ضلع میں کل 72 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے جن میں بھٹکل کے 13 افراد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع میں اس وقت کل 659 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہین جبکہ 97 لوگوں کو علامات نہ پائے جانے کی وجہ سے گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔