بھٹکل میں 76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا شاندار انعقاد: تعلقہ اسٹیڈیم میں اسسٹنٹ کمشنر نے لہرایا ترنگا 

02:47PM Mon 15 Aug, 2022

بھٹکل : 15 اگست 22 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج  ملک کے دیگر مقامات کی طرح بھٹکل میں بھی آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں۔ ادھر ایک طرف مختلف اداروں، تنظیموں اور  سرکاری دفاتر وغیرہ میں صبح میں ترنگا لہرا کر اسے سلامی دی گئی تو دوسری طرف عوام کے لیے نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم میں جشن آزادی کی تقریب رکھی گئی تھی جہاں صبح قریب 9:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے ترنگا لہراتے ہوئے اسے سلامی پیش کی  جس کے بعد مختلف اسکولوں اور کالج وغیرہ کے طلبہ اور پولس اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کا خوبصورت مظاہرہ کیا ۔   اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے آزادی کو پچہتر سال مکمل  ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ  یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم سب کو مل کر اسے ترقی دلانا ہے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ایم ایل اے سنیل نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات ظاہر کیے جس کے بعد مختلف مقابلوں میں  ممتاز رہنے  والے طلبہ کی تہنیت کی گئی ۔ بلاک ایجوکیشن آفسر دیوی داس موگیر نے شکریہ ادا کیا۔ آزادی کے اس امرت مہوتسو کو شاندار بنانے کے لیے بھٹکل میں  گزشتہ دو تین روز سے ہی مختلف مکانوں اور دکانوں میں ترنگا لگایا گیا ہے جبکہ بہت سی عمارتوں میں شاندار لائٹنگ سجا کر اس موقع کو یادگار بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ اس موقع پر آج  عصر بعد مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے بائک ریلی کا انعقاد کیا  گیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود رہی ۔ دیکھیے تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد یوم آزادی تقریب کی یہ ویڈیو [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=AIPFRTvCp9c[/embedyt]   بھٹکل کے مختلف اداروں کی یوم آزادی تقریبات کو دیکھنے کے لیے اس ویڈیو پر کلک کریں۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=oPArk8HJq3Y[/embedyt]