بھٹکل میں مغربی گریجویٹس حلقہ کے انتخابات  مکمل : 76 فیصد پولنگ کی گئی درج

05:10AM Thu 29 Oct, 2020

بھٹکل: 29 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اُترکنڑا، دھارواڑ، گدگ اور ہاویری اضلاع کی حدود پر مشتمل کرناٹک مغربی گریجویٹ حلقہ (ایم ایل سی) کے لیے بدھ کے روز انتخابات منعقد ہوئے جس میں اتر کنڑا ضلع میں 71 فیصد پولنگ درج کی گئی تو بھٹکل میں 76 فیصد رائےدہندگان نے اپنا حق رائےدہی استعمال کیا ۔ اطلاع کے مطابق بھٹکل میں جملہ ووٹروں کی تعداد 968 ہے جس میں سے 738 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی کااستعمال کیا۔جس کے مطابق بھٹکل میں ووٹنگ کا تناسب 76.24 فیصد رہا۔ اسی طرح اترکنڑا میں موجود کل 13,148 ووٹروں میں سے 9,346 لوگوں نے پولنگ میں حصہ لیا اس طرح یہاں پولنگ کا تناسب 71.08 فیصد درج کیا گیا۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ان چار اضلاع میں  گدگ میں سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ جہاں جملہ  74.59 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی،جبکہ سب سے کم ووٹنگ ہاویری  میں ہوئی جہاں 67.89 فیصد  رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔