اتر کینرا میں آج کل 76 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو: بھٹکل میں کورونا کے دو معاملات۔ 239 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو

04:41PM Wed 15 Jul, 2020

کاروار: 15 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج مزید 76 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جن میں سے دو افراد بھٹکل کے ہیں۔ اطلاع کے مطابق آج ہلیال میں 37 معاملات، یلاپور میں 16 معاملات، سرسی میں 8 معاملات، کمٹہ میں 6 معاملات اور کاروار میں 4 معاملات سامنے ہیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق بھٹکل میں آج 239 لوگوں کی رپورٹ کورونا نگیٹیو موصول ہوئی ہے۔ آج بھٹکل کے جن دو افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اس میں سے ایک 61 سالہ خاتون ہے اور دوسرا 45 سالہ مرد ہے۔ واضح رہے کہ ان دو نئے معاملات کے ساتھ بھٹکل میں کورونا کے کل معاملات کی تعداد 248 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک یہاں 118 لوگ اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور تین افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔