کرناٹک اسمبلی انتخابات: بھٹکل میں شام پانچ بجے تک 71.59 فیصد پولنگ ہوئی ریکارڈ۔آخری وقت میں لوگوں کی دیکھی جارہی ہے بھیڑ

12:16PM Wed 10 May, 2023

بھٹکل: 10 مئی،2023  (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک میں اب انتخابات کو صرف آدا ایک گھنٹہ بچا ہوا ہے  اس دوران الیکشن کمیشن سے ملی اطلاع کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر شام پانچ  بجے تک 65.69 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اترکینرا میں68.06 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے جہاں بھٹکل میں 71.59فیصد، ہلیال میں67.27 فیصد، کاروار میں 66.29فیصد، کمٹہ میں60.35 فیصد، سرسی میں73.62فیصد اور یلاپور میں68.52 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران محلہ وار گھوم کر انتخابات کی کارروائی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور برادران وطن کے ساتھ مل کر بھی باہمی رواداری کی فضا کو برقرار رکھے ہوئے ہیں،   جبکہ محلے کے نوجوان پولنگ بوتھ کے پاس آنے والے  ووٹروں کے تعاون کے لیے بھر پور کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ [caption id="attachment_248722" align="alignnone" width="600"] مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران برادران وطن کے ساتھ باہمی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے[/caption]