آندھرا پردیش سے گانجہ اسمگلنگ تین ملزموں کی گرفتار ی 70- لاکھ روپیوں کا گانجہ ضبط

03:31PM Fri 21 Jul, 2017

کولار ( بھٹکلی نیوز):۔ بنگلور پولیس کمشنر کے سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی ) افسراں کی ٹیم نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے70لاکھ روپیوں کا گانجہ ضبط کیا ہے۔ سی سی بی افسران کو اطلاع ملی کہ آندھرا پردیش سے آنے والے تین افراد بڑی مقدر میں گانجہ فروخت کرنے کے لئے بنگلور کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس اہلکاروں نے شہر کے مضافات ٹمکا میں ڈی دیوا راج ارس میڈیکل کالج کے قریب کڈپہ سے آرہی ایک نجی بس کا انتظارکرنے لگے اور اسپتال کے پاس بس کو روک کر اس خاتون سمیت تین ملزموں کوگرفتار کرکے انہیں جیپ میں سوارکرالیا اور انہیں بنگلور لے گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزموں کی پہچان آندھرا پردیش کے مدن پلی تعلقہ کے رہنے والے 35سالہ جانکی دیوی۔ 40 سالہ منجو ناتھ ریڈی اور25سالہ آنجنیالو کے طور پر کی گئی ہے۔ملزموں نے کڈپہ اور دیگر اضلاع میں غیر قانونی طریقہ سے کھیتوں میں فصلوں کے درمیان گانجہ کی کاشتکاری کی تھی۔ جس سے پولیس اور لوگوں کواس کا پتہ نہیں چلتا تھا اس طرح ملزمین جب چاہے تب گانجہ کاٹ کر بنگلور۔منگلور ۔شیموگہ ۔داونگیرے اور دیگر شہروں کو زیادہ قیمت میں فروخت کیا کرتے تھے۔گانجہ فروخت کرنے والوں کو زیادہ کمیشن دیا جاتا تھا۔ ان تینوں ملزموں کے علاوہ ایک بڑی گینگ کام کررہی ہے۔