ایک ہزار خواتین کا 70کروڑ روپے مالیت کا اچار گھروں میں تیار کر کے ہوٹلوں کو فراہم کرنے کا معاہدہ
04:04PM Fri 10 Mar, 2017
ممبئی ۔ (بھٹکلیس نیوز)ممبئی، رائے گڑھ اور پونا میں ایک ہزار خواتین نے 70کروڑ روپے مالیت کا اچار گھروں میں تیار کر کے ہوٹلوں کو فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ذراائع ابلاغ کے مطابق ان شہروں میں موجود 2لاکھ ہوٹل سالانہ 240کروڑ روپے کا اچار استعمال کرتے ہیں۔ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے مل کر یہ منصوبہ شروع کیا ہے جس کی مقامی حکومتیں بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غریب طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی طرف سے گھروں میں تیار کردہ اچار1,5اور 10کلو کی پیکنگ میں ہوٹلوں کو سپلائی کیا جائے گا۔ اچار منصوبے کی منتظم خواتین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبوں سے لاکھوں غریب خواتین کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔