خليج بنگال ميں 70 مسافروں کو لے جارہى کشتى غرقاب
04:59AM Mon 4 Nov, 2013

خليج بنگال ميں 70 مسافروں کو لے جارہى کشتى غرقاب
بھٹکلیس نیوز / 04 نومبر، 13
ڈھاکہ/ (يو اين آئى) ميانمار سے بنگلہ ديش جانے والى ايک کشتى کل صبح خليج بنگال ميں الٹ جانے سے 50 سے زائد افراد کى ہلاکت کا انديشہ ہے۔انسانى حقوق کى تنظيم ايکشن اگينسٹ ہنگر کے رکن عبدالملک نے بتاياکہ کشتى ميں 70 /افراد سوار تھے جن ميں سے اب تک صرف 8 کو زندہ بچايا جاسکا ہے۔ انہوں نے بتاياکہ يہ تمام روہنگيا مسلمان تھے۔ ان لوگوں نے على الصبح تين بجے اون تاؤ گئى گاؤں سے سفر شروع کيا تھا۔ صبح تقريباً 7 بجے ان کى کشتى الٹ گئى۔ مسافروں ميں خواتين، بچے اور نوزائيدہ بچے بھى شامل تھے۔
