بی جے پی کے قائد وی سرنیواس پرساد کی 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہیلتھ کیمپ
02:23PM Sun 6 Aug, 2017

میسور ا ( بھٹکلیس نیوز)
میسور کے اشوکہ پورم میں میسور کے سابق مرکزی اور ریاستی وزیر و بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد شری وی سرینواس پرساد کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک بڑے پیمانے پر ہیلتھ کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس کا افتتاح سابق اسپیکر شری کرشنا کے ہاتھون عمل میں آیا۔ اشوکہ پورم ، کرشنامورتی پورم اور اطراف و اکناف علاقوں کے 4000 سے زائد ضرورت مندوں نے اس ہیلتھ کیمپ سے استفادہ کیا۔ اور ضروری علاج کروایا۔ اس ہیلتھ کیمپ کا انعقاد وی سرنیواس پرساد ابھیمانی بلگا نے اشوکہ پورم میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں کیا تھا۔ اس موقع پر ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر شری کرشنا نے کہا کہ شری وی سرنیواس پراد ایک عظیم قائد ہیں اور ہر ہمیشہ پسماندہ اور بچھڑے ہوئے طبقات کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ اور اس کیمپ کو بھی اسی مقصد کے تھت منعقد کیا گیا ہے تاکہ جو افراد اپنا علاج تک کرانے کی طاقت نہیں رکھتے ایسے افراد اس ہیلتھ کیمپ میں پہنچ کر اس ہیلتھ کیمپ سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری پرساد نے کہا کہ ہمارے اس دیش میں سماج کو تبدیل کرنے کے لئے ہمارے نوجوان ہی ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ اور غریب ضرورت مندن کے لئے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اور اس کیمپ میں ماہرین ڈاکروں کے ذریعہ علاج کروانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ اسی ہیلتھ کیمپ میں ہی ای سی جی، یکسرے، اور اسکیاننگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر میسور کے چند مشہور ڈاکٹرون کو تہنیت پیش کی گئی۔ جن میں ڈاکٹر وینکٹیش، ڈاکٹر کملا رامن اور ڈاکٹر رنگناتھیا کے نام قابل ذکر ہیں۔ بلگا کی جانب سے کھانے اور پاک وصاف پانی کی سہولت بھی مہیا کرائی گئی۔ سابق رکن پارلیمان کاگلواڈی شیونا، موڈا کے سابق چیرمین شری سی بسوے گوڈا اور موہن کمار، سابق مئیر پرشوتم، اور دوسرے کئی معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھے۔