سپاری کے باغ میں لگی آگ؛ تقریباً 70/ سپاری کے اور 150/کیلے کے درختوں کا ہوا نقصان
12:56PM Tue 24 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 24 جنوری، 17
گولاپور/ (نامہ نگار) یہاں قریب کے ہالولی دیہات میں موجود رامچندرا بھٹ کے سپاری کے باغ میں آگ لگ جانے سے قریب 70/ سپاری کے درخت اور 150/کیلے کے درخت جھلس گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ برقی تار کے گرنے کی وجہ سے لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں دیہات کے لوگوں کی مدد سے آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی۔
رامچندرا کے بارے میں معلومات ملی ہیں کہ وہ ایک کسان ہے اور اس وقت وہ کھیتی کے کام میں مصروف تھا۔
(ترجمہ : اے جے اسدی)