وزیر تعلیم کابڑا فیصلہ: 7 سال سے بڑھاکر زندگی بھر کی گئی TET Certificate کی مدت

02:07PM Thu 3 Jun, 2021

ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ: مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال 'نشانک' نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ (TET Certificate) کی میعاد کی مدت کو 7 سال سے بڑھا کر عمر بھر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پوکھریال نے کہا کہ یہ ایسے امیدواروں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت میں ایک مثبت قدم ہوگا جو تدریسی میدان میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ وزارت تعلیم  (Ministry of Education) کے بیان کے مطابق 10 سال پہلے سے نافذ کیا گیا ہے۔  یعنی 2011 کے بعد جن کے سرٹیفکیٹ مکمل ہوچکے ہیں  وہ بھی اساتذہ کی بھرتی امتحانات کے اہل ہوں گے۔   وزیر تعلیم (Education Minister Ramesh Pokhriyal Nishank) نے کہا کہ مرکزی خطوں اور متعلقہ ریاستی حکومتیں ان امیدواروں کو نئے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ (TET Certificate)  جاری کرنے کیلئے ضروری کارروائی کریں گے جن کی سات سال کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ بتادیں کہ (Teacher Eligibility Certificate) ایک شخص کیلئے اسکولوں میں استاد کی حیثیت سے تقرری کے لئے اہل ہونا ضروری قابلیت میں سے ایک ہے۔
سرکاری ٹیچر بننے کی خواپش رکھنے والے امیدواروں کیلئے قزارت تعلیم نے بڑی خوشخبری دی ہے۔ سال 2011 ٹی ای ٹی (Teachers Eligibility Test)  کی لائف ٹائم مدت نافذ ہوگی۔ وزیر تعلیم (Education Minister)  نے کہا یہ فیصلہ ٹیچنگ کے شعبے میں کریئر بنانے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے روزگار کے مواقع کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ آفیشیل ویب سائٹ پر اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔ آفیشیل نوٹیفکیشن دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔