کورونا ویکسین کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے آئی این ایف کی جانب سے 7 مئی کو منعقد ہوگی زوم میٹنگ۔ مشہور ڈاکٹر اور ماہرین کی شرکت متوقع

10:54AM Wed 5 May, 2021

بھٹکل05؍اپریل2021(بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فارم (آئی این ایف) کی جانب سے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے تعاون سے کورونا ویکسین کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے7؍ مئی 2021ء کو زوم پر آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے جس میں اس میدان سے جڑے ماہرین اپنے خیالات ظاہر کریں گے۔ آئی این ایف کی طرف سے جاری اخباری بیان میں  کہا گیا ہے کہ یہ میٹنگ  شام میں 04:15 بجے سے  05:45 بجے تک جاری رہے گی۔ اس میٹنگ کو  'ویکسین لو اور اپنے خاندان و برادری کو بچاؤ ' کا عنوان دیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اس میٹنگ میں حاضرین ویکیسن کے تعلق سے اپنے سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔ اس میٹنگ میں امریکہ کے ڈاکٹر حمید صدیقی جعفری،سینٹرل کوویڈ کمیٹی کی ممبر ڈاکٹر وسیمہ ایوب سدی باپا، اور دبئی راشدیہ ہاسپٹل اور ٹراما سینٹر کے سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر کے ایم نعیم الرحمٰن کے ساتھ ساتھ دیگر ڈاکٹر اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ آئی این ایف نے عوام سے اس میٹنگ سے جڑنے اور فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ میٹنگ کی لنک ذیل میں دی جارہی ہے۔ Zoom URL: Click Here to Join: https://us02web.zoom.us/j/87608902485?pwd=OUl1UXBLcklpMVhZcXdBeVljbFpGUT09 Zoom Meeting ID: 876 0890 2485 Passcode: 123456