سوڈان میں بم دھماکہ، 7 افراد کی موت، 70 زخمی

03:11PM Tue 21 Jan, 2020

سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے الحاج یوسف علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوئے گرینیڈ بم دھماکے میں سات افراد کی موت ہوگئی اور بچوں سمیت تقریباً 70 دیگر افراد سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام ایک شخص نے الحاج یوسف کےالشیجلہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران گرینیڈ بم پھینکا جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔