سڑک حادثے میں زخمی بھٹکلی نوجوان سید یحیٰ چل بسا
02:47PM Tue 27 Jun, 2023

بھٹکل : 27 جون،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ساگر روڈ پر 18 جون کو پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی سلطان اسٹریٹ کا مقیم سید یحیٰ ابن سید عثمان ایس ایم آج مینگلورو کے ایک اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس فانی دنیا سے کوچ کر گیا۔
19 سالہ سید یحیٰ انجمن کےانجنئیرنگ کالج میں سال اول کا طالب علم تھا اور 18 جون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تفریح کے دوران ساگر روڈ میں اولا اسکوٹر پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا ۔حادثے کے بعد سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے مرحوم نوجوان کومہ میں چلا گیا تھا لیکن 20 جون کو ایک بڑے آپریشن کے بعد بھی اسے کومہ سے افاقہ نہیں ملا تھا ۔اسی حالت میں آج اپنے اہل خانہ سمیت دوست احباب کو داغ مفارقت دے گیا ۔
میت مینگلور سے سلطان اسٹریٹ میں واقع ان کے مکان میں لائی جارہی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نوجوان کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین