بھٹکل میں پہلا روزہ  ہوا مکمل؛ شام ہوتے ہی افطاری سامان کی رونقیں ہوئی بحال۔افطار کی تیاری میں نظر آئے عوام

12:36PM Tue 13 Apr, 2021

بھٹکل : 13 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں گذشتہ رات بجلی اور کڑک  کے ساتھ ہوئی بارش کے بعد آج درجہ حرارت میں کافی کمی دیکھی گئی اور عوام کو رمضان کے پہلے دن  راحت کا ماحول نصیب ہوا۔ آج منگل کو بھٹکل سمیت  ساحلی کرناٹک کے اضلاع میں پہلا روزہ مکمل ہوگیا ہے۔ عصرکی نماز کے فوری بعد  بھٹکل چوک بازار سمیت شہر کے اہم ناکوں پر مسلمان روزہ افطاری کا سامان خریدتے ہوئے نظر آئے۔رمضان میں بھٹکل کے مسلمانوں کی مرغوب غذا سموسہ  سمیت مختلف انواع کے بجے  ہر طرف دستیاب نظر آئے۔اس کے علاوہ لوگ  چنا بٹانا، انڈہ وڑا،  پنجابی سموسہ اور دیگر کئی  ناشتے بھی خریدتے ہوئے پائے گئے۔