سات ماہ بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا

02:42PM Sun 18 Oct, 2020

ریاض: مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے سات ماہ بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم معتمرین اور عبادت گزاروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول سے کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عبادت اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادت کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کھول دیا گیا ہے۔ ریاض: مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے سات ماہ بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم معتمرین اور عبادت گزاروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول سے کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عبادت اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادت کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی جب کہ اگلے ماہ تیسرے مرحلے میں غیر ملکیوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔