بھٹکل کے مشہور و معروف ادیب و شاعر عبدالرحمٰن باطن صاحب کا ہوا انتقال
12:29PM Mon 17 Apr, 2023
بھٹکل: 16 اپریل، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے مشہور و معروف ادیب و شاعر جناب ایس ایم عبدالرحمٰن باطن صاحب (باطن ماسٹر) کا آج عصر کے وقت انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے 86 سال کی عمر میں اپنی آخری سانس لے لی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ان کی میت جالی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ نشان باطن میں ہے۔ نماز جنازہ انشا ء اللہ کل بعد نماز ظہر جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
ان کی پیدائش بھٹکل کے جامع محلہ 1938 کو ہوئی ان کا تعلق بھٹکل کے مشہور خاندان سید محی الدینا سے ہے۔ آپ کا ادب سے خاص تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نے باطن تخلص رکھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم انجمن میں حاصل کی جس کے بعد مینگلو میں انہوں نے بی اے کیا اور انجمن سے وابستہ ہوئے ۔اسی دوران انہوں نے ایم اے پاس کرتے ہوئے دوبارہ معلمی کے پیشے وابستہ ہوئے۔ 1975 میں وہ تلاش معاش کے لیے خلیج بھی چلے گئے۔
انہیں انجمن سے خاص لگاؤ تھا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انجمن میں بطور ٹیچر بھی خدمت کی جس کے بعد اس کے سکریٹری، نائب صدر اور انتظامیہ کی حیثیت سے بھی اس کی خدمت کی۔
اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=-7OOXdNUTDU[/embedyt]