این آر آئیز کو ویکسین کا دوسرا ڈوز پہنچانے کے لیے تنظیم مسلسل کوشاں: ڈپٹی کمشنر سے بھی ہوئی ہے ملاقات

03:40PM Thu 15 Jul, 2021

بھٹکل: 15 جولائی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کے دیگر مقامات کی طرح بھٹکل میں بھی ویکیسن کے ڈوز نہیں مل پارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام صبح سے شام تک قطاروں میں کھڑے ہوکر بھی گھر واپس لوٹنے کے لیے مجبور ہیں جن میں بیرون ملک جانے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ ایسے میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے این آر آئیز کو دوسرا ڈوز دیے جانے کے لیے بھر پور کوششیں ہورہی ہیں یہاں تک کہ اس تعلق سے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے بھی بات کی گئی ہے اور صرف این آر آئیر کے لیے 1000 سے زائد کویڈ کے ڈوز منگوانے کی کوشش ہورہی ہے۔لیکن فوری طور پر یہ مسئلہ حل ہوتا نظر  نہیں آرہا ہے  بلکہ تھوڑے دنوں کے بعد امید ہے کہ  اس کا انتظام تنظیم کی طرف سے ہوجائے گا جس کے بعد عوام کو اطلاع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر  سے ملی اطلاع کے مطابق اب  تک کویڈ ویکسین کے لیے انیکژر 4 فارم (ANNEXURE-4) پر کرکے اجازت حاصل کرنی پڑتی تھی اور انیکژر 5 (ANNEXURE-5)  پاسپورٹ وغیرہ کی تفصیلات داخل کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اب اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے  کہ اب صرف انیکژر4 (ANNEXURE-4) کو بھرنے کی  ضرورت ہوگی اور نام داخل کرنے اور درست کرنے کا مسئلہ اب آن لائن کیا جاسکتا ہے اس لیے اس کے لیے الگ سے فارم پُر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔