فلپائن میں بچوں کو جھو لا جھلانے والا روبوٹ
05:58AM Thu 24 Jan, 2013
فلپائن میں بچوں کو جھو لا جھلانے والا روبوٹ
منیلا … عام طو ر پر جدید ٹیکنالو جی کے حامل روبوٹس بڑوں کے استعما ل کیلئے تیار کئے جا تے ہیں لیکن فلپائن میں ایک ایسا روبوٹ بھی متعارف کروایا گیا ہے جو صرف بچوں کیلئے ہے۔ اس روبوٹ کا کام بچوں کو جھُولا جھُلانا ہے جو 2 پہیوں والی گاڑی کو گھسیٹتا ہوا اس میں بیٹھے ہوئے اپنے ہی ہم وزن بچے کو جھولا دیتا ہے۔ اس روبوٹ کی ظاہری بناوٹ اور قد و قامت 6 سے 7 سال کی عمر کے انسانی بچے کی طرح ہے جو ایک شاپنگ مال میں اپنی اس منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کر تا نظر آتا ہے۔
