نوئیڈا میں جامع مسجد کے پاس ہتھیار کے ساتھ مشتبہ گرفتار، پولیس جانچ میں مصروف

03:20PM Wed 4 May, 2022

نوئیڈا : گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا تھانہ فیس ون پولیس نے بدھ کی دوپہر کو جامع مسجد کے پاس سے غیر قانونی ہتھیار سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ لوٹ مار کرنے کی کوشش میں گھوم رہا تھا ۔ تھانہ فیس ون کے تھانہ انچارج ویریش پال گری نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر کو جامع مسجد کے پاس سے پولیس نے مظفرنگر کے بڈھانہ کے رہنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس سے پولیس نے ایک دیسی طمنچہ و کارتوس برآمد کیا ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ یہ بدمعاش لوٹ مار کرنے کی کوشش میں گھوم رہا تھا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( زون سوئم) وشال پانڈے نے بتایا کہ جمعہ کی رات دیر گئے تھانہ بیٹا-2 پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی پی ۔ 3 سیکٹر کے پاس ایک بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی آتی دکھائی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ شک ہونے پر پولیس نے کار روکنے کی کوشش کی ، لیکن کار ڈرائیور پولیس کو دیکھ کر وہاں سے بھاگ نکلا ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گھیرا بندی کرکے کار کو روک لیا تو کار میں سوار بدمعاش نے اپنے آپ کو گھرا ہو دیکھ کر پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے گولیاں چلانی شروع کردیں ۔