یلاپور میں ساتویں جماعت کے طالب علم نے درخت سے لٹک کر کی خود کشی
02:13PM Sun 28 Feb, 2021
یلاپور: 28 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یلاپور میں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے گھر کے قریب واقع کاجو کے درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے جس کی شناخت 13 سالہ جوتیبیا پارسی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکا ایک ہفتے سے اسکول نہیں جارہا تھا ۔ تاہم اب تک اس کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس تعلق سے یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔