بڑی خبر:  سابق وزیر داخلہ بسوراج بومائی کو چنا گیا ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ

02:43PM Tue 27 Jul, 2021

بینگلورو: 27 جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابق وزیر داخلہ بسوراج بومائی کو آج ریاست کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے نام پر منظوری آج بینگلورو کے ایک ہوٹل میں پارٹی لیسجلیچر کی نشست میں ہوئی۔ بسوراج بومائی اس سے قبل حکومت کے بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔  وہ سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ایس آر بومائی کے فرزند بھی  ہیں۔ بومائی ریاست میں دو مرتبہ ایم ایل سی منتخب ہوچکے ہیں۔  وہ اس سے قبل جنتادل (یو) میں  تھے جہاں سے 2008 میں علحیدگی اختیار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پاٹی میں شامل ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 26 جولائی کو اپنے دو سال مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے اپنا استعفی پیش کیا تھا جس کو گورنر نے فوری منظور کیا تھا۔