ریاست میں کورونا کے 69 نئے معاملات کے  ساتھ مریضوں کی تعداد ایک ہزار کے پار؛ دبئی سے لوٹے 20مسافروں کی رپورٹ بھی آئی پوزیٹیو

12:51PM Fri 15 May, 2020

بینگلور: 15 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست میں آج جمعہ کے روز کورونا کوڈ 19 کے 69 مریض پائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست میں مریضوں کے تعداد ایک ہزار کو پار کر گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے شام پانچ بجے کی تازہ جانکاری کے مطابق آج کے 69 نئے معاملوں کے ساتھ  ہی ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 1056 ہوگئی ہے جس میں 36 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 480 لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ ریاست میں آئے آج کے نئے معاملوں میں دبئی سے لوٹے 20 مسافر بھی شامل ہیں جن کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو پائی گئی ہے جس میں اتر کینرا کے کاروار کے بھی ایک شخص کو یہ مرض لاحق ہونے کی خبر ملی ہے جبکہ اب تک گرین زون میں رہے اڈپی کے بھی پانچ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح جنوبی کینرا کے 16 مریض اور بنگلور کے 13مریض بھی اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منڈیا سے 13 افراد، بیدر اور ہاسن سے چار چار افراد اور کلبرگی کے تین افراد بھی اس شامل ہیں۔ بھٹکل والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ لگاتار دو دنوں سے یہاں کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی سے 12 مئی کی رات دس بجے ائیر انڈیا کی پرواز 176 مسافروں کو لے کر مینگلور ائیر پورٹ اتری تھی جس کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹلوں اور ہوسٹلوں میں کورنٹائین کیا گیا تھا۔