ریاست بھر میں آج سے ہوا پی یو سی دوم کے سالانہ امتحان کا آغاز: 680498/طلبہ کی شرکت

03:48PM Wed 4 Mar, 2020

بنگلور/ بھٹکل: ریاست بھر میں آج سے پی سی دوم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے جس میں کل 680498/طلبہ نے شرکت کی ہے۔ آج بھٹکل میں بھی مختلف امتحانی مراکز میں طلبہ نے اطمینان کے ساتھ اپنا پہلا پرچہ دیا جس کے لیے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ریاست بھر میں نقل نویسی اور کسی بھی ناگہانی سے بچنے کے لیے امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے اور پولس کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔