67 سالوں سے ایک بھی دن نہیں نہایا تھا 'دنیا کا سب سے گندہ شخص!'، پہلی مرتبہ نہانے کے بعد ہوگئی موت

02:30PM Thu 27 Oct, 2022

اکثر لوگ ٹھنڈ کے دنوں میں نہانا چھوڑ دیتے ہیں ۔ بچوں سے لے کر کئی بڑوں کو بھی نہانے کا دل نہیں کرتا ہے اور جب ٹھنڈ کے دونوں میں انہیں یہ موقع آسانی سے مل جاتا ہے تو وہ نہانا ہی ملتوی کردیتے ہیں ، مگر کچھ لوگ تو سردی ہو یا گرمی ، کبھی نہیں نہاتے ۔ پھر ایسے لوگوں کو اپنے جسم کی فکر بھی نہیں ہوتی ہے ۔ ایران کا ایک شخص اسی وجہ سے کافی سرخیوں میں تھا ، کیونکہ وہ ایک دو نہیں، پورے 67 سالوں سے سے نہیں نہایا تھا ، مگر جب اس نے پہلی مرتبہ نہانے کا ارادہ کیا تو اس کیلئے صورتحال جان لیوا ہوگئی اور اب وہ اس دنیا میں نہیں ہے ۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے رہنے والے آمو حاجی پوری دنیا میں سب سے گندہ شخص کے طور پر مشہور تھے ۔ آئی آر این اے نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ان کی موت ہوگئی ۔ وہ 94 سال کے تھے ۔ ٹائمز ناو سمیت دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 67 سالوں سے نہیں نہائے تھے ۔ یعنی آمو نے آدھی صدی سے بھی زیادہ وقت تک اپنی صفائی نہیں کی تھی ۔
بتادیں کہ تقریبا سات دہائیوں تک نہیں نہانے کے پیچھے شخص کا عجیب و غریب خوف تھا ۔ ان کو پانی سے ڈر لگتا تھا اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر وہ کبھی غلطی سے نہا لئے تو بیمار ہوجائیں گے ۔ اب سمجھ میں آتا ہے کہ شاید وہ صحیح سوچ رہے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق فارس کے ڈیگاہ گاوں میں ان کی موت گزشتہ اتوار کو ہوگئی ۔ موت کی وجہ نہانا ہی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ کچھ مہینے پہلے گاوں کے لوگ انہیں زبردستی پکڑ کر باتھ روم لے گئے تھے اور مل کر انہیں سبھی نے نہلا دیا ، مگر تب سے ہی ان کی طبیعت بگڑنے لگی ۔ پہلی مرتبہ نہانے کے بعد وہ بیمار رہنے لگے اور گزشتہ دنوں ان کی موت ہوگئی ۔